مقبوضہ جموں و کشمیر

امن منصوبے سے مسئلہ فلسطین حل اورغزہ پر قبضہ ختم ہونا چاہیے: میرواعظ

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حقیقی حل کے لیے جنگ بندی سے آگے بڑھ کر غزہ پر قبضے اور فلسطینیوں کو دہائیوں سے درپیش مشکلات کے خاتمے کو یقینی بنانا چاہیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میرواعظ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے اعلان کردہ 20نکاتی امن منصوبہ ایک خوش آئند قدم ہے کیونکہ اس کا مقصد فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنا ہے۔میرواعظ نے کہاکہ فلسطین کے لوگوں کو ایک منصفانہ حل کی ضرورت ہے جو انصاف، وقاراور آزادی کی ضمانت دے۔ انہوں نے امید ظاہرکی کہ یہ منصوبہ بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کی بنیاد پر پائیدار امن کا آغاز ثابت ہو گا۔کشمیری رہنما نے فلسطین کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اپنے وقار اور آزادی کے لیے ان کی جدوجہد دنیا بھر کے مظلوموں کے لئے ایک مثال ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button