مقبوضہ جموں و کشمیر

ڈوڈہ : عام آدمی پارٹی کا ایم ایل اے کالے قانون پی ایس اے کے تحت گرفتار

جموں:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی بھارتی حکومت نے اختلاف رائے کودبانے اور کشمیریوں کی آوازوں کو کچلنے کی اپنی مذموم کوششیں جاری رکھتے ہوئے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ڈوڈہ سے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے معراج ملک کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے معراج ملک کو نظم و نسق برقراررکھنے کے نام پر ڈوڈہ میں ان کے حلقے سے گرفتار کرکے جیل میں منتقل کردیا۔ قابض حکام نے ان پر "غلط معلومات پھیلانے” اور "آزادی پسندوں کی تعریف” کرنے کا الزام لگایاہے۔سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ کالے قانون پی ایس اے کے تحت ایک منتخب قانون ساز کی گرفتاری سے مقبوضہ علاقے میں جمہوریت کے بارے میں بھارتی حکومت کے کھولکھے دعوے بے نقاب ہو گئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ معراج ملک اپنے ووٹرز کے دیرینہ مطالبات پر آواز اٹھا رہے ہیں اور ان کی گرفتاری مقبوضہ میں سیاست رہنمائوں کو عوام کے مطالبات پیش کرنے سے روکنے کی ایک دانستہ کوشش ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button