نئی دلی :بھارتی چیف جسٹس بی آر گورائ کو دوران سماعت جوتا پڑ گیا

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ میں ایک معمر شخص نے دورانِ سماعت بھارتی چیف جسٹس بی آر گورائی کو جوتا دے مارا، سکیورٹی اہلکاروں نے جوتا مارنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی چیف جسٹس بی آر گوائی نے ابھی دن کا پہلا مقدمہ سننا شروع ہی کیا تھا کہ اچانک وکیل کے گائون میں ملبوس ایک بزرگ شخص نے ہندوتوا نعرے لگاتے ہوئے چیف جسٹس پر جوتے سے حملہ کردیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے واقعے کے دوران تحمل کا مظاہرہ کیا اور کہا کہ مجھ پر ایسے حملوں کا کوئی اثر نہیں ہوگا، اس کے بعد انہوں نے معمول عدالتی کارروائی اری رکھا۔جوتا پھینکنے والے شخص کے پاس سے وکلا اور اِن کے معاونین کو جاری کیے جانے والا کارڈ برآمد ہوا ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں رونما ہوا جب چیف جسٹس بی آر گوائی سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ گزشتہ ہفتے انہوں نے ایک ہندو دیوتا کے کٹے سر والے 7فٹ لمبے مجسمے کی ازسرِ نو تعمیر سے متعلق ایک درخواست مسترد کردی تھی اور کہا تھا کہ جا کر دیوتا سے کہو کہ وہ خود یہ مسئلہ حل کرے۔بھارتی چیف جسٹس کا یہ بیان سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اِن پر مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔بھارتی چیف جسٹس نے اپنے اس بیان پر وضاحت بھی دی تھی اور کہا تھا کہ مجھے بتایا گیا کہ میرے جملوں کو سوشل میڈیا پر غلط رنگ میں پیش کیا گیا ہے، میں تمام مذاہب کا احترام کرتا ہوں۔






