بھارت

بھارت :سہارنپور مسجد کی مسماری کے بعد ہندو انتہاپسندوں کی نظریں مرادآباد کی مصطفےٰ مسجدپر

لکھنو:بی جے پی کے زیر اقتداربھارتی ریاست اترپردیش کے شہر سہارنپور میںکلکٹریٹ کمپلیکس کے اندر ایک صدی پرانی مسجد کی مسماری کے چند روز بعد پڑوسی ضلع مرادآباد کے حکام نے پاکبرا علاقے میں واقع مصطفیٰ مسجد کو مسمار کرنے کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مرادآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے 21 اگست کو اتر پردیش اربن پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 1973ءکی دفعہ 27 کے تحت یہ نوٹس جاری کیا۔ نوٹس میں دہلی روڈ پر محلہ عیدگاہ میں تیرتھنکر مہاویر یونیورسٹی کے قریب واقع تقریباً 300 مربع میٹر رقبے پر قائم مصطفیٰ مسجد کو غیرقانونی قرار دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ معائنے کے دوران منظوری سے متعلق کوئی دستاویز پیش نہیں کی گئی۔نوٹس میں مسجد انتظامیہ سے ستمبر کے اوائل تک وضاحت طلب کی گئی تھی اوراب اسے 15 روز کی مہلت دی گئی کہ وہ عمارت کو خود ہٹا دے، بصورتِ دیگر حکام کی جانب سے مسماری کی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ ناقدین نے دونوں واقعات کو جوڑتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی عمارتوں کے خلاف مسماری کی کارروائیاں مسلمانوں کے مذہبی مقامات کے خلاف استعمال کی جا رہی ہیں۔انہوںنے زمین کے ریکارڈ سے متعلق شفافیت کے فقدان، جواب دینے کے لیے مختصر مہلت اور ایک فعال عبادت گاہ کے خلاف جہاں مسلمان اب بھی نماز ادا کرتے ہیں، فوری انتظامی کارروائی کی دھمکی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیوں کی آڑ میںمسلمانوں کے مذہبی مقامات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔۔مسجد کے نمائندوں اور مقامی رہائشیوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مسجد کے طویل عرصے سے جاری استعمال کو نظر انداز کیا جائے گا اور سہارنپور کے واقعے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں منصفانہ سماعت یا عدالتی ریلیف حاصل کرنا مزید مشکل ہو سکتا ہے۔اپوزیشن رہنماو¿ں اور مسلمانوں کے نمائندوں نے مرادآباد کے نوٹس کو سہارنپور میں مسجد کی مسماری سے جوڑتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات مسلمانوں کے مذہبی مقامات کے لیے عدم تحفظ کی فضا پیدا کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف جاری مہمات میں مساجد اور مزارات کو غیر متناسب طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button