بھارت

کرناٹک : وزرا نے وقف ترمیمی بل کیخلاف بطور احتجاج بازوﺅں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر عید نماز ادا کی بنگلورو

بنگلورو: بھارتی ریاست کرناٹک میں وزرا اور انکے حامیوں نے مجوزہ وقف ترمیمی بل کے خلاف بطور احتجاج بازوﺅں پر سیاہ پٹیاں باندھ کو عید الفطر کی نماز ادا کی۔قبل ازیں مسلم پرسنل لابورڈ نے بھارت بھر کے مسلمانوںسے جمعتہ االوداع اور عید الفطر کی نماز کے موقع پر بازوﺅں پر سیاہ پٹی باندھ کر وقف ترمیمی بل کے خلاف پرامن احتجاج کرنے کی اپیل کی تھی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کرناٹک کے وزیر برائے وقف اور سیاحت ضمیر احمد خان اور وزیر میونسپل ایڈمنسٹریشن اور حج رحیم خان نے سینکڑوں مسلمانوں کیساتھ بنگلور اور بیدر میں نمازعید ادا کی۔ اس دوران انہوں نے بازوﺅں پر سیاہ پٹیاں بندھ رکھی تھیں ۔ انہوںنے مودی کی مرکزی حکومت کی طرف سے لائے جانے والے وقف ترمیمی بل کے خلاف خاموش احتجاج کیا ۔ انہوںنے اس موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ وقف ترمیمی بل ایک سازش ہے جسکے خلاف کرناٹک حکومت پہلے ہی اپنا ایک واضح موقف دے چکی ہے اور ہم نے اسکی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ کرناٹک میں کانگریس کی حکومت ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button