کشمیری تارکین وطن

سیول: سیمینار کے مقررین کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوںپر اظہار تشویش

کشمیری اپنی تحریک آزادی کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں، علی رضا

سیول: کشمیر کونسل یورپ (کے سی ای یو) کے چیئرمین علی رضا سید نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق حل کرانے کے لیے کردار ادا کرے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق علی رضا سید نے ان خیالات کا اظہار جنوبی کوریا کے شہر سیول میں ’یوم سیاہ: انصاف و آزادی کیلئے کشمیر کی پکار “ کے عنوان سے منعقدہ ایک بین الاقوامی سیمینار سے خطاب میں کیا۔ سیمینار کا انعقاد انٹرنیشنل انٹر چینج ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن (آئی آئی ڈی اے) نے کیا تھا۔سیمینار میں انسانی حقوق کے علمبرداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ مقررین نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی۔
علی رضا سید نے کہا کہ بھارت نے5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت غیر قانونی اور یکطرفہ طور پر منسوخ کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کی۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر اس وقت دنیا کا سب سے زیادہ فوجی تعیناتی والا خطہ ہے کیونکہ بھارت نے علاقے پر اپنے غیر قانونی تسلط کو برقرار رکھنے کیلئے وہاں دس لاکھ کے قریب فورسز اہلکار تعینات رکھے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ مودی حکومت کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے مذموم منصوبے پر بھی عمل پیرا ہے۔
علی رضا سید نے محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، خرم پرویز، اور صحافی سجاد گل کی حالت زار پر روشنی ڈالی جنہیں بھارت نے جھوٹے الزامات میں قید کررکھا ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی جبر کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنی تحریک آزادی کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔
سیمینار سے دیگر مقررین نے خطاب میں بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو علاقے میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر جواب دہ ٹھہرائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button