مقبوضہ جموں و کشمیر
جموں:بی ایس ایف نے ورکنگ باونڈری پر نگرانی تیز کردی

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پیرا ملٹری بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جموں کے ارنیا سیکٹر میں ورکنگ باونڈری پرنگرانی کا عمل تیز کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بی ایس ایف نے سیکٹر کے مختلف علاقوں میں نگرانی اور رات کے وقت گشت کو تیز کر دیا ہے۔
ایک بی ایس ایف افسر نے بتایا کہ فورس کسی بھی سیکورٹی چیلنج کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے ۔ انہوںنے کہا کہ حفاظی اقدامات میں تیزی بیس اکتوبر بروز پیر منائے جانے والے دیوالی کے تہوار کے پیش نظر لائی گئی ہے ۔ تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر پر قابض بھارتی فورسز کشمیری مسلمانوں کو عتاب کا نشانہ بنانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں اور ہندو تہوار ہولی کے لیے حفاظتی اقدامات کا اصل مقصد علاقے کی مسلم آبادی کو ہراساں کرنا ہے۔KMS-05/M






