بھارت

لکھنو: ہند وتوا غنڈے کا معمر دلت شخص پر بہیمانہ تشدد

لکھنو : بھارت میں بی جے پی کی زیر حکمرانی ریاست اتر پردیش کے دارلحکومت لکھنو میں ایک ہندو توا غنڈے نے معمر دلت شخص کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کی سرپرست ہندو توا تنظیم ”آر ایس ایس “ کے ایک غنڈے نے رامپال پال نامی دلت شخص کو ایک مندر کے قریب محض اس وجہ سے شدید مار پیٹ کا نشانہ بنایا کیونکہ پانی پینے کے دوران اسکے ہاتھ سے حادثاتی طور پر گلاس گرنے کیوجہ سے وہاں پانی پھیل گیا تھا ۔ آر ایس ایس غندے نے بوڑھے دلت شخص پر الزام لگایا کہ اس نے وہاں پیشا ب کیا ۔ غنڈے نے اسے گرا ہوا پانی چاٹنے پر بھی مجبور کیا۔
انسانی حقوق کے محافظوں اور دلت گروپوں نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بھارت میں ذات پات کے بڑھتے ہوئے تعصب کا عکاس قرار دیا۔۔
ٓآزاد سماج پارٹی کے صدر اور رکن بھارتی پارلیمنٹ چندر شیکھر آزاد نے واقعے کو انسانیت پر دھبہ اور آئین کی روح پر حملہ قرار دیتے ہوئے اتر پردیش حکومت سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button