مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: نیشنل کانفرنس، کانگریس ارکان اسمبلی کا معراج ملک کی رہائی کیلئے احتجاج

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس (این سی) اور کانگریس کے ارکان اسمبلی نے عام آدمی پارٹی کے رہنما اور رکن اسمبلی معراج ملک کی رہائی کے مطالبے پر زور دینے کیلئے ایوان میں سخت احتجاج کیا۔ معراج ملک کو نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے نظر بند کر رکھا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق این سی اور کانگریس ارکان نے اسمبلی کی کارروائی شروع ہونے سے قبل ایوان کی توجہ مسئلہ کی طرف مبذول کرانے کے لیے احتجاج کیا ۔انہوں نے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر ”ووٹ کو عزت دو، آواز کو عزت دو، معراج ملک کو آزاد کرو“ کے نعرے درج تھے۔
بعد ازاں ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی نیشنل کانفرنس کے ارکان اسمبلی تنویر صادق اور ہلال اکبر لون نے معراج ملک کی نظر بندی کا مسئلہ اٹھایا۔انہوںنے کہا کہ ایک منتخب عوامی نمائندے کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت نظر بندی جمہوریت کے منافی ہے۔ یہ ڈوڈہ کے لوگوں کے ووٹ کی توہین ہے ، معراج ملک کو اسمبلی کی کارروائی میں حصہ لینے اور اپنے حلقہ کے مسائل کو اٹھانے کی اجازت ہونی چاہئے۔ این سی کے ارکان اسمبلی نے اس مسئلے پر بحث کا مطالبہ کیا تاہم اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے بحث کی اجازت نہیں دی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button