مقبوضہ جموں و کشمیر

بانڈی پورہ: لوگوں کا انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

سری نگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں لوگوں نے بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوںکے خلاف احتجاج مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے ننی نارا سنبل میں لوگوں نے اپنے مطالبات کے حق میں بانڈی پورہ سرینگر سڑک پر دھرنا دیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد ورفت سخت متاثر ہوئی ۔ سڑک پر مسافر بسوں، پرائیویٹ کاروں اور دیگر گاڑیوں کے علاوہ بھارتی فورسز کی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
مظاہرین نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کا پل جو کئی دیہات کو ملاتاہے انتہائی خستہ ہوچکا ہے لیکن انتظامیہ اسکی مرمت کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ۔انہوںنے کہا کہ خستہ ہال پل انتہائی خطرے کا باعث ہے لیکن سالوںسے اسکی مرمت نہیںکی گئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ سات برس سے نئے پل کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن انتظامیہ کوئی توجہ نہیں دے رہی ۔ انہوںنے کہا کہ اگر نئے پل کی تعمیر کا انکا مطالبہ پورا نہیں کیا گیا تو وہ اپنے احتجاج میں تیزی لائیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button