بھارت

بھارت نے پیسے کی طاقت سے کرکٹ کو تباہ کردیا،سابق میچ ریفری کرس براڈ

لندن:انگلینڈ ٹیم کے سابق اوپنر اور سابق میچ ریفری کرس براڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیسے کی طاقت سے بھارت کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ نے کرکٹ کو تباہ کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کرس براڈ نے برطانوی روزنامے ڈیلی ٹیلی گراف کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی بھارت کے مکمل دبائو میں ہے، میچ ریفریز کے اختیارات انتہائی محدود کردیے گئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں براڈ نے کہا کہ آئی سی سی میں اب بھارت کا اثر و رسوخ بہت زیادہ بڑھ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام میں میچ ریفریز بے اختیار ہو چکے ہیں، کیونکہ بیشتر فیصلے بھارت کی کرکٹ طاقت اور مالی اثر کے تحت کیے جاتے ہیں۔ کرس براڈ نے بتایا کہ مجھ سے بھارت کیخلاف قواعد و ضوابط کے معاملے پر ہلکا ہاتھ رکھنے کا کہا گیا تھا۔کرس براڈ نے بتایا کہ ایک میچ میں بھارتی ٹیم اپنے مقررہ وقت سے 4 اوور پیچھے تھی جس کی وجہ سے ان پر جرمانہ یقینی بنتا تھا، مجھیفون آیا اور کہا گیا کوئی حل نکالو کیونکہ یہ بھارتی ٹیم ہے۔انہوں نے کہا کہ کال موصول ہونے کے بعد ٹائم کیلکولیشن سے رعایت نکالی، اس کے بعد اگلے میچ میں بھی اوور ریٹ کا مسئلہ ہوا تو کہا گیا کہ صرف گنگولی کو سزا دیں پوری ٹیم کو نہیں۔کھیل میں سیاست کافی حد تک شامل ہوچکی ہے، اب سیاسی پیچیدگیاں دیکھ کر فیصلے کیے جاتے ہیں،مطمئن ہوں کہ اب آئی سی سی میچ آفیشلز کے پینل کا حصہ نہیں ہوں، اپنے کیریئر کے دوران بہت سے معاملات میں سیاسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ کرس براڈ 2003 سے گزشتہ سال فروری تک آئی سی سی میں میچ ریفری کے طور پر فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔ انہوں نے 123 ٹیسٹ، 361 ون ڈے اور 138 ٹی ٹوئنٹی میچز میں نگرانی کے فرائض انجام دیے یوں ان کے مجموعی بین الاقوامی میچز کی تعداد 622 بنتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button