مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بڑھتی ہوئی بے روزگاری، 3.61لاکھ سے زائد رجسٹرڈ بے روزگار

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2025تک 3.61 لاکھ سے زائدتعلیم یافتہ بے روزگار نوجوان رجسٹرڈ تھے جس سے علاقے میں بے روزگاری کے بڑھتے ہوئے بحران کی عکاسی ہوتی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی کشمیر میں 2.08لاکھ بے روزگار رجسٹرڈ ہیں جبکہ جموں خطے میں 1.52لاکھ رجسٹرڈ ہیں۔ ضلع اسلام آباد 32,298بے روزگاروں کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ پلوامہ میں671 28، کٹھوعہ میں26798، سرینگرمیں23826 اور کولگام میں 21446 تعلیم یافتہ بے روزگارنوجوان رجسٹرڈ ہیں۔ بے روزگاروں کی سب سے کم تعداد کشتواڑمیں 8,870 اور ریاسی میں 12,376ہے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ کل رجسٹرڈ نوجوانوں میں سے 2,33,845مرد اور 1,27,301خواتین ہیں۔دفعہ 370کی منسوخی کے بعدترقی اورخوشحالی کے بھارتی حکومت کے بلندو بانگ دعوئوں کے باوجود مقبوضہ جموں وکشمیر میں بے روزگاری کی شرح بھارت کی کسی بھی ریاست سے سب سے زیادہ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button