انسانی حقوق

مقبوضہ جموں وکشمیر: انتظامیہ نے مزید دو کشمیری سرکاری ملازم برطرف کر دیے

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نئی دلی کے مسلط کر دہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے مزید 2کشمیری مسلمان سرکاری ملازمین کو برطرف کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محکمہ تعلیم میںبطور استاد تعینات غلام حسین اور ماجد اقبال ڈار کو بھارتی آئین کی دفعہ (c) (2) 311 کے تحت برطرف کیا گیا جو بغیر کسی تحقیقات کے ملازمین کی برطرفی کی اجازت دیتی ہے۔ انتظامیہ نے ملازمین کی برطرفی کاجواز فراہم کرنے کے لیے ان پر بھارتی خودمختاری اور سالمیت کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔
یاد رہے کہ مودی حکومت نے اگست 2019میں مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد بیسیوں کشمیری سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کیا ہے جسکا مقصد ان کی جگہ ہندو ملازمین کو تعینات کر کے علاقے میں ہندو توا یجنڈے کو آگے بڑھانا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button