بھارت
صدرٹرمپ کانریندر مودی پر طنزیہ وار،خونی قاتل قرار دے دیا

سیول:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پرطنز کرتے ہوئے خونی قاتل قرار دے دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سمٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے کا دعویٰ ایک بار پھر دہرا دیا۔ دورانِ تقریر صدرٹرمپ نے کہاکہ مودی دیکھنے میں اچھے مگر اندر سے قاتل جیسا سخت انسان ہے۔ٹرمپ نے مودی کی نقل اتارتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہانہیں ہم لڑیں گے۔ میں نے سوچا، کیا یہ وہی شخص ہے جسے میں جانتا ہوں۔ٹرمپ کے حالیہ تبصرے نے بھارت امریکہ تعلقات میں بڑھتی ہوئی خلیج اور مودی کے دوغلے پن کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیاہے۔






