مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں پوسٹر چسپاں :” شہدائے جموںکو خراج عقیدت“

سری نگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے”شہدائے جموں “کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مہاراجہ ہری سنگھ کی فورسز، بھارتی فوجیوں اور ہندو انتہا پسند تنظیموں کے غنڈوں نے جموں کے مختلف علاقوں میں لاکھوں کشمیریوں کا اس وقت قتل کیاتھا جب وہ نومبر 1947 کے پہلے ہفتے میں پاکستان کی طرف ہجرت کر رہے تھے۔
پوسٹر کل جماعتی حریت کانفرنس، جموں و کشمیر پیپلز ریزسٹنس پارٹی، جموں و کشمیر سٹوڈنٹس اینڈ یوتھ فورم، جموں کشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ اور جموں فریڈم فائٹرز نے سری نگر اور جموں کے مختلف علاقوں میں دیواروں ، کھمبوں ، ستونوں وغیرہ پر چسپاں کیے ہیں۔
پوسٹروںمیں لکھا گیا کہ کشمیری شہداءکی قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ان کے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

پوسٹرز سماجی رابطوں کی سائٹوں ایکس، فیس بک اور وٹس ایپ وغیرہ پر بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button