مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر: 25سالہ نوجوان گھرمیں مردہ پایا گیا

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے گرمائی دارلحکومت سری نگر میں آج ایک 25 سالہ نوجوان اپنے گھر میں پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد مقبول نامی نوجوان سرینگر کے علاقے چیک مجگنڈ میں اپنے گھر میں مردہ پایا گیا۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیکر تحقیقات شروع کر دی ہیں






