بھارت طاقت کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کر سکتا، حریت کانفرنس

سرینگر :کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ مودی کی بھارتی حکومت اور اس کی قابض انتظامیہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں طاقت کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں سکتیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ حریت کانفرنس کشمیری عوام کی سیاسی، سماجی اور ثقافتی خواہشات کی نمائندگی کر رہی ہے ،جن کا اعتراف اقوام متحدہ نے اپنی متعلقہ قراردادوںمیں کشمیریوں کوانکے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی ضمانت فراہم کر کے کیاہے۔حریت ترجمان نے کہا کہ مودی کی بھارتی حکومت کشمیریوںکو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئیظالمانہ قوانین کے بے دریغ استعمال ، بڑے پیمانے پر نوجوانوں کو گرفتار اورعام شہریوں کی زمینوں اورجائیدادیں کو ضبط کر رہی ہے۔انہوں نے بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں این آئی اے اور ایس آئی اے کے غیر قانونی اور پرتشدد اقدامات کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام بھارت کی طرف سے غصب کئے گئے اپنے سیاسی کی بحالی کیلئے پر امن جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں ۔عبدالرشید منہاس نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں طویل عرصے سے غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنمائوں، کارکنوں، صحافیوں اور نوجوانوں کی فوری رہائی کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں ۔انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ بھارتی قابض افواج مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں جاری رکھیں ہوئے جنہیں فوری طورپر بند کرایا جانا چاہیے ۔






