بھارت

امیت شاہ کا بیان بہار انتخابات کے تناظر میں قوم پرستی کے جذبات بھرکانے کی کوشش ہے، تجزیہ کار

اسلام آباد،:دفاعی اور سیاسی تجزیہ کاروں نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے اس بیان کو ایک بھونڈا مذاق قرار دیا ہے جس میں انہوںنے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے نام نہاد آپریشن سندور کے دوران ”دہشت گردوں کو ان کے وطن میں ختم کیا“۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امیت شاہ کا یہ بیان بہار انتخابات کے تناظر میں قوم پرستی کے جذبات بھڑکانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امیت شاہ نے بہار کے دربھنگہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے 22 اپریل کو پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے اندر حملہ کیا تھا اور دہشت گروں کا صفایا کیا۔ تاہمدفاعی ماہرین اور غیر جانبدار مبصرین نے اس بیان کو انتہائی مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت بے گناہ شہری مارے گئے۔

ہندوستانی فوج کے ایک ریٹائرڈ بریگیڈیئر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ کوئی معتبر ثبوت یا سرکاری دستاویز شاہ کے بیان کی تائید نہیں کرتی۔ انتخابات کے دنوں میں اس طرح کے بلند بانگ دعوے بی جے پی کا معمول ہیں۔ حکومت اپنے دعووﺅں کی صداقت میں کوئی ثبو و شواہد پیش نہیں کرتی۔

ایک سابق بھارتی سفارت کار نے لکھا کہ پہلگام واقعہ اور نام نہادآ پریشن سندور بہار انتخابات کے حوالے سے ایک منصوبہ بند ڈرامہ تھا۔ انہوںنے کہا کہ اس طرح کے حملے حکمران جماعت بی جے پی کی پہنچا ن بن چکے ہیں۔

نئی دہلی میں غیر جانبدار سیاسی مبصرین نے کہا کہ کہ امیت شاہ کے جارحانہ لہجے کا مقصد قوم پرست جذبات کو بھڑکانا اور معاشی بدحالی اور مقامی سیاسی عدم اطمینان سے عوام کی توجہ ہٹانا ہے۔

ایک معروف بھارتی صحافی نے تبصرہ کیا کہ امیت شاہ کا بیان بی جے پی کے قوم پرستانہ عزائم کا غماز ہے۔ انتخابات کے موقع پر پاکستان ، دہشت گردی کا واویلا مچانا بی جے پی کی پرانی عادت ہے۔KMS-07/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button