پاکستان

بھارت کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کی اقلیت میں بدلنے کے حربے جاری رکھے ہوئے ہے، وزیر اعظم

پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی ، اخلاقی حمایت جاری رکھے گا،” یوم شہدائے جموں“ پر پیغام

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جدوجہد آدی میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہزاروں کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے 8 دہائیوں سے تمام بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے برخلاف اپنی افواج کے ذریعہ کشمیریوں پر غیر قانونی تسلط قائم کر رکھا ہے، کشمیری عوام بھارتی ظلم و جبر کے سامنے سرنگوں نہیں ہوئے، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وزیر اعظم نے آج” یوم شہدائے جموں“ پر اپنے پیغام میں کہا کہ 6نومبر 1947 جموں و کشمیر کی تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جو کشمیریوں کے ذہن پر آج تقریبا 8 دہائیوں کے بعد بھی تازہ زخم کی طرح نقش ہے، ہر سال دنیا بھر میں موجود کشمیری اس دن کو بھارتی فوج کی کشمیریوں کی پہلی نسل کشی کی مذمت کے طور پر مناتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ نومبر 1947 میں ڈوگرہ فورسز ، بھارتی فوجیوں اور شدت پسندوں ہندﺅں نے 2لاکھ 37ہزار سے زائد کشمیریوں کو بہیمانہ تشدد اور نسل کشی کا نشانہ بنایا تاکہ جمون کی آبادیاتی اور مذہبی اکثریت کو اقلیت میں بدلا جا سکے، بھارت کی طرف سے کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے غیر قانونی حربے آج بھی جاری ہیں، 5 اگست 2019 کو اٹھائے گئے اقدامات اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان آزادی کی اس طویل جدوجہد میں کشمیریوں کی طرف سے جدوجہد آزادی میں قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے بالخصوص نومبر 1947 میں لاکھوں کشمیریوں خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے منافی اپنی مسلح افواج کے ذریعہ کشمیریوں پر اپنے غیر قانونی تسلط اور ناجائز قبضہ کو قائم رکھے ہوئے ہے، پاکستان اور انسانی حقوق کے تمام علمبردار اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق، حق خود ارادیت اور عالمی قوانین کو مسلسل پامال کر رہا ہے، آج کا دن کشمیریوں کی لازوال بہادری اور جدوجہد آزادی کے لئے ان کے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے، آج کا دن گواہ ہے کہ کشمیریوں کی نسلوں نے بھارت کے ظلم و جبر کے آگے سر نگوں نہیں کیا بلکہ دہائیوں تک بے مثال جرات اور جوانمردی سے مقابلہ کیا اور کبھی قربانیوں سے گریز نہیں کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ آج کے دن حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی گراں قدر قربانیوں کو دلی طور پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، پاکستان اپنے اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ عالمی سفارتی محاذ پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتا رہے گا اور کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارت کی طرف سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور عالمی قوانین کی پامالی کے خلاف بھرپور آواز اٹھانی چاہئے، پاکستان کا ہر بین الاقوامی فورم پر یہ اصولی موقف ہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ہونا چاہئے۔KMS-03/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button