مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیریوں کو جمہوری اورآئینی حقوق سے محروم کیا گیاہے، فاروق عبداللہ

سری نگر : بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ علاقے کے لوگوںکے انکے جمہوری اور آئینی حقوق سے محروم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیرکے وقار اور خودمختاری کوبرقراررکھنے کیلئے ریاستی درجہ کی مکمل بحالی ناگزیرہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے ان خیالات کا اظہار ایک تعزیتی دورے کے دوران بڈگام میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ریاست ہمار ا حق ہے اور یہ ہم پر کوئی احسان نہیں ہے۔
انہوںنے کہا کہ ریاستی درجے کی بحالی محض ایک سیاسی ضرورت نہیں ہے ، یہ ایک اخلاقی ذمہ داری ہے جسے مزید تاخیر کے بغیرپوراکیاجاناچاہیے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button