نئی دلی:اندرا گاندھی ائیر پورٹ پر ائیر ٹریفک کنٹرول سسٹم میں خرابی، سوسے زائدپروازیں تاخیر کا شکار

نئی دلی: بھارت کے دارلحکومت نئی دلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ائیر ٹریفک کنٹرول سسٹم میں اچانک تکنیکی خرابی کی وجہ سے سو سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اندرا گاندھی ائیر پورٹ بھارت کا سب سے مصروف ہوائی اڈہ ہے جو روزانہ 1500کے قریب پروزایں ہینڈل کرتاہے۔تاہم جمعہ کی صبح ہوائی اڈے کے ائیر ٹریفک کنٹرول میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے سو سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیانے ایک بیان میں کہاہے کہ آٹومیٹک میسج سوئچنگ سسٹم میں تکنیکی مسئلے کی وجہ سے دلی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن میں تاخیر کاسامنا ، جو ایئر ٹریفک کنٹرول ڈیٹا کو سپورٹ کرتا ہے۔ کنٹرولرز فلائٹ پلانز کو مینول طریقے سے پروسیس کیاجاہاہے جس کی وجہ سے ہر پروازمیں تقریبا ایک گھنٹے کی تاخیر ہو رہی ہے۔پروازوں کی تاخیر کے باعث ائیر پورٹ پر مسافروں کی شدید بھیڑپیدا ہو گئی ہے ۔







