پلوامہ : انتظامہ نے حریت رہنما محمد یعقوب شیخ کی جائیداد ضبط کر لی

سری نگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے حریت رہنما محمد یعقوب شیخ کی جائیدادضبط کر لی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انتظامیہ نے ضلع پلوامہ کے علاقے پامپور میں محمد یعقوب شیخ کا گھر اور چار مرلہ ارضی ضبط کی ۔ آزادی پسند تنظیم جموںوکشمیر پیپلز لیگ سے وابستہ محمد یعقو ب شیخ اس وقت آزاد جموں وکشمیر میں مقیم ہیں۔انہوں نے بھارتی مظالم کی وجہ سے آزاد کشمیر ہجرت کی ہے۔
محمد یعقوب شیخ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شیخ عبدالعزیز شہید کے چھوٹے بھائی ہیں۔شیخ عبدالعزیز کو بھارتی فوجیوں نے11اگست 2008میں کو ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں اس وقت شہید کیا تھا جب وہ ہندو انتہاپسندوں کی طرف سے وادی کشمیر کی معاشی ناکہ بندی کے خلاف آزاد جموں و کشمیر کی طرف ایک بڑے مارچ کی قیادت کررہے تھے۔KMS-12/M






