مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں کشمیر:بھارتی حکام نے ضمانت پر رہا ہونے والے کشمیری پر ”جی پی ایس ٹریکر“ نصب کر دیا

سرینگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے شخصی آزادی پر کھلم کھلا حملہ کرتے ہوئے جیل سے ضمانت پر رہا ہونے والے ایک کشمیری مختار احمد پر ” جی پی ایس ٹریکٹر “ نصب کر دیاہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مختار احمد کو ایک جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا تھا ۔ پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ادھم پور کی عدالت نے انکی ضمانت منظور کی، لیکن جی پی ایس ٹریکٹر کی تنصیب کو لازمی شرط قرار دیا۔جی پی ایس ٹریکٹرایک الیکٹرانک ڈیوائس ہے جو ٹخنوں کے گرد باندھی جاتی ہے ۔ اس ڈیوائس سے اس شخص کی جگہ کا پتہ چل جاتا ہے جسکے ساتھ یہ بندھی ہو۔
یاد رہے کہ قبل ازیں جیلوں سے رہا ہونے والے کئی کشمیریوں کو جی پی ایس ٹریکٹربندباندھنے کا پابند کیا جا چکا ہے جو کشمیریوںکی شخصی آزادیوں پر ایک سنگین حملہ ہے







