بھارت
دلی:” نیشنل میڈیکل کمیشن “ نے تین کشمیری ڈاکٹروں سمیت چا ر ڈاکٹروں کے نام اپنی فہرست سے حذف کر دیے

نئی دہلی: بھارت کے” نیشنل میڈیکل کمیشن “نے تین کشمیری ڈاکٹروں اور لکھنو کی ایک خاتون ڈاکٹر کے نام اپنی فہرست سے حذف کر دیے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیری ڈاکٹروں مظفر احمد، ڈاکٹر عدیل احمد راتھر اورڈاکٹر مزمل شکیل کے علاوہ بھارتی شہر لکھنو کی ڈاکٹر شاہین سعید کو کمیشن کے اگلے احکامات تک ادویات کی پریکٹس یا بطور میڈیکل پریکٹیشنرز کی تقرری کی اجازت نہیں ہوگی۔یہ چاروں دلی دھماکے کے سلسلے میں پہلے ہی غیر قانونی سرگرمیوںکی روک تھام کے کالے قانون ”یواے پی اے“ کے تحت زیر حراست ہیں۔


یاد رہے کہ بھارتی پولیس اوریجنسیوں نے ان چاروں ڈاکٹر وں پر دلی دھماکے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ لکھنو کی رہائشی ڈاکٹر شاہین کشمیری ڈاکٹروں کے ساتھ رابطے میں تھی۔ ۔







