مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری اپنے حق خودارادیت سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، علی رضا سید

برسلز05 جنوری (کے ایم ایس)
کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے کہاہے کہ کشمیری اپنے ناقابل تنسیخ حق، حق خودارادیت سے ہرگز دستبردار نہیں ہوںگے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق علی رضا سید نے ان خیالا ت کا اظہار پانچ جنوری کو منائے جانیوالے یوم حق خودارادیت کے حوالے سے برسلز میں کشمیر کونسل ای یو کی کورکمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی پانچ جنوری کی قرارداد نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی بنیاد فراہم کی ہے لیکن بھارت کے متعصبانہ اور منفی رویے کی وجہ سے اس قرارداد پراب تک عمل درآمد نہیں ہوسکاہے۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل آج تک اپنی قرارداد پر عمل درآمد نہیں کرواسکی۔انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت نے اگست2019میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کر کے وہاں کا فوجی محاصرہ کر لیاتھا۔انہوں نے کہاکہ جنوبی ایشیا کا امن تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل کے ساتھ وابستہ ہے اور جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا، اس وقت تک خطے میںامن و خوشحالی نہیں آسکتی۔ علی رضاسید نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی ، انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور کشمیریوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور نئے ڈومیسائل قوانین سمیت تمام بھارتی اقدامات غیر قانونی ہیں ۔انہوںنے بھارت پر زوردیا کہ وہ جموں و کشمیر پر اپنا غیر قانونی تسلط ختم کرے اور کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت استعمال کرنے کا موقع فراہم کرے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے نہتے کشمیریوں کو بدترین ظلم وتشدد کا نشانہ بنا رہا ہے ۔علی رضا سید نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانے میں ان کی مدد کرے اورخاص طور پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل در آمد کروائے
یاد رہے کہ 5جنوری1949کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا گیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button