مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال میں بہتری کے بی جے پی کے دعوے کھوکھلے ثابت ہو ئے ہیں ، سریندر چوہدری

جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے کہا ہے کہ اگست 2019 میں جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد مقبوضہ علاقے کی صورتحال میں بہتری کے ہندوتوا بھارتیہ جنتا پارٹی کے دعوے کھوکھلے ثابت ہو ئے ہیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سریندر چودھری نے جموں میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ370کی منسوخی کے بعد مقبوضہ علاقے میں غربت اور بے روزگاری میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور جموںوکشمیرمیں صنعتکاری سمیت ترقی و خوشحالی کے مودی حکومت کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد مودی حکومت نے ترقی و خوشحالی کے بلند و بانگ دعوے کئے تھے تاہم مقبوضہ علاقے کے زمینی صورتحال میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہو ئے ہے ۔صحافیوںکو اس بارے میں حکومت سے سوال پوچھنا چاہیے ۔ سریندر چوہدری نے کہا کہ کشمیریوں کوبڑے پیمانے پر بے روزگاری اور شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کو جواب دینا چاہیے اگست2019کے یکطرفہ اقدام کے بعد کشمیریوں کی زندگیوں میں کیا بہتری آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی "جھوٹ کی سیاست” جاری رکھے ہوئے ہے،لوگوں سے جھوٹ بولنا اوران سے جھوٹے وعدے کرنا بی جے پی لیڈروں کا واحد مشغلہ ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button