بھارت
لدھیانہ :ریٹائرڈ بھارتی فوجی کیبیٹے کو گولی مار کر قتل کرنے کے بعد خودکشی
لدھیانہ: بھارتی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ میں ایک ریٹائرڈ فوجی اہلکار نے مبینہ طور پر اپنے بیٹے کو گولی مار کر قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لدھیانہ کے علاقے نیو آگر نگر میں 66سالہ ریٹائرڈ حوالدار سریندر سنگھ نے اپنے 38سالہ بیٹے گرشرن سنگھ کو تلخ کلامی کے بعد گولی مار کر قتل کردیااور بعد ازاں خود بھی خودکشی کرلی ۔پولیس کے مطابق باپ بیٹے میں تلخ کلامی سریندر سنگھ کی دوسری شادی کے معاملے پر ہوئی ۔ سریندر سنگھ اپنی بیوی کے انتقال کے بعد دوسری شادی کرنا چاہتا ہے جس پر گرشرن سنگھ کو اعتراض تھا۔ اتوار کو ایک بار پھر دونوں میں تلخ کلامی کے بعد سریندر سنگھ نے گرشرن سنگھ کو اپنی گولی مار کر قتل کر دیا اور بعد ازاں زہریلی شے کھا کر خودکشی کر لی ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔







