بھارت

بھارت :بریلی میں حکام نے مولانا توقیر رضا کے قریبی ساتھی کی تجاتی عمارت منہدم کردی

نئی دہلی:بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی میں حکام نے معروف عالم دین مولانا توقیر رضا کے قریبی ساتھی محمد عارف کی ایک دو منزلہ تجارتی عمارت کو بلڈوزر چلاکر منہدم کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پیلی بھیت بائی پاس پر بریلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اہلکاروں نے پولیس کی حفاظت میں عمارت کومنہدم کردیا۔ عمارت میں دو درجن سے زائد دکانیں اور ایک شوروم تھا۔ اس سے قبل پولیس نے عمارت کو سیل کر دیا تھا۔کئی مسلمان تاجروں نے انہدام کے وقت اور طریقہ کارپر شدید غم وغصے کا اظہارکیا۔عمارت میں کرائے کی دکان رکھنے والے ایک تاجر نے بتایا کہ انتظامیہ نے ہمیں مناسب موقع نہیں دیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ غیر قانونی ہے اورایسالگتا ہے کہ عارف کو مولانا توقیر رضا کے قریبی ساتھی ہونے کی سزادی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ انصاف نہیں بلکہ دبائو کا نتیجہ ہے۔ایک اورمقامی رہائشی نے بتایا کہ مسلمانوں کے خلاف بلڈوزر کے مسلسل استعمال سے خوف ودہشت کا ماحول پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب بھی کوئی احتجاج ہوتا ہے، انتظامیہ مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں کو نشانہ بناتی ہے لیکن ایسے ہی معاملات میں ہندوئوں کی املاک کو کیوں نہیں چھواجاتا؟ حکام نے بتایا کہ عمارت میں 16دکانیں تھیں۔ مسلمان تنظیموں کا کہنا ہے کہ قوانین کو مخصوص کمیونٹی کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔ ایک مقامی سماجی کارکن نے بتایااگر کوئی عمارت غیر قانونی ہے، تو ہر ایک کے لیے مناسب طریقہ کار کی پیروی کی جانی چاہیے،لیکن مسلمانوں کے خلاف کارروائیاں اچانک اور سخت ہوتی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button