بھارت

بھارت :مودی سرکار کے دور میں کرپشن کی نئی تاریخ رقم

نئی دلی:
کرپٹ اور رشوت خور مودی کے دور میں بھارت میں کرپشن روز نئی تاریخ رقم کر رہی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سفاک مودی اور اڈانی ، امبانی گٹھ جوڑ نے بھارت کے عوام کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق مودی کے دور حکومت میں مالی کرپشن، ادارہ جاتی تباہی، بدعنوانی، مذہبی تقسیم، سیاسی انتقام، بلڈوزر کلچراور نفرت بھارت کی پہچان بن چکی ہے۔مودی کے دور حکومت میں کرپشن تیزی سے رہی ہے ۔ بھارت میں نفرت، تقسیم، مذہبی تعصب اور سماجی کرپشن حکومتی سرپرستی میں عام ہو چکی ہے۔بھارت میں معاشی، سماجی، مذہبی، عدالتی، انتخابی، ادارہ جاتی اور ماحولیات تک ہر شعبہ کرپشن کی لپیٹ میں ہے۔ جریدے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ روسی تیل کی خریداری سے فائدہ عوام کو نہیں بلکہ امبانی اور اڈانی جیسے بڑے سرمایہ داروں کو ہوا ہے۔مزید برآں ہنڈن برگ رپورٹ میں اڈانی گروپ پر بڑے فراڈ اور دھوکہ دہی کے باوجود SEBI نے انہیں بچایا۔دوسری جانب واشنگٹن پوسٹ نے بھی انکشاف کیاہے کہ بھارتی وزارت خزانہ نے ایل آئی سی کو تقریبا 4 ارب ڈالر اڈانی گروپ میں لگانے پر مجبور کیا۔بھارتی میڈیا مکمل طور پر سرکار کے زیرِاثر ہے اور خاموشی اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ کرپشن معمول بن گئی ہے ، دی وائرکے مطابق بھارتی سرکاری ادارے ، قومی اثاثے اور زمینیں اونے پونے نجی گروپوں کے حوالے کیے جا رہے ہیں۔امبانی اور اڈانی کی دولت 2014کے مقابلے میں کئی گنا بڑھ گئی ہے جبکہ بھارت کا ہنگر انڈیکس 55سے گر کر 102 ہو گیا ہے ۔امیری اور غریبی کا فرق انتہائی بڑھ گیا ہے، 10فیصد امیرلوگ ملک کی 80فیصد دولت پر قابض ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button