بھارت
دلی دھماکہ: پولیس نے ہر یانہ سے ایک اور شخص کو گرفتار کر لیا
چندی گڑھ : بھارتی تحقیقاتی ادارے ”نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی“( این آئی اے) نے نئی دلی دھماکے کے سلسلے میں ریاست ہریانہ کے شہر فرید آباد سے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق گرفتار کیے جانے والے شخص کا نام سویاب بتایا جا رہا ہے۔ تحقیقاتی ادارے نے سویاب پر 10نومبر کو لال قلعہ دھماکے میں سہولت کاری کا الزام عائد کیا ہے ۔ سویاب ساتواں ملز م ہے جسے این آئی اے نے دلی دھماکے کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے ۔ این آئی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ سویاب نے عمر النبی کو اپنے ہان پناہ دی تھی۔ بھارتی پولیس اور ایجنسیوںکا کہاہے کہ دلی دھماکہ عمر النبی نے کیا ہے اور وہ دھمکا کے میں خود بھی مارا گیا ہے۔۔








