بھارت

مغربی بنگال: انتخابی فہرستوں میں نظر ثانی کے باعث ذہنی دباﺅ کا شکار معمر خاتون کی خود کشی

کولکتہ:
بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع پورب بردھمان میں ایک معمر خاتون نے خود سوزی کر لی ہے۔ خاتون کے ورثاکا کہنا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابی فہرستوں میں خصوصی نظر ثانی مہم کیوجہ سے شدید ذہنی دباﺅ کا شکار تھی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق خود سوزی کرنے والی پچاس سالہ خاتون غیر شادی شدہ تھی اور اپنے والدین کے ساتھ رہ رہی تھی۔ وہ ووٹر فہرستوں کی جانچ پڑتال کے حوالے سے انتہائی مضطرب تھی .
یاد رہے کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر نے چند روز قبل اپنے ایک بیان میں ووٹر فہرستوں پر نظر ثانی کے معاملے پر بھارتی الیکشن کمیشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ووٹر فہرستوں پر نظرثانی کے ڈر سے ہرگز خود کشی نہ کریں۔انہوںنے دعویٰ کیا کہ ووٹر فہرستوں پر نظر ثانی کی وجہ سے اب تک 36کے قریب لوگ اپنی جانیں لے چکے ہیں کیونکہ ایکشن کمیشن اور بی جے پی نے ایک تباہ کن صورتحال پیدا کر دی ہے ، الیکشن کمیشن بی جے پی کمیشن بن گیا ہے جو اے آئی ”آرٹیفیشل انٹیلی جنس“ کو دھاندلیوں کے ایک آلے کے طور پر استعمال کررہا ہے۔ ۔انہوںنے کہا تھا کہ ریاست بہار کے انتخابی نتائج ”ایس آئی آر“ ووٹر فہرستوں میں نظر ثانی کی ہی دین ہے اور اپوزیشن وہاں بی جے پی کا کھیل نہیں سمجھ پائی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button