انڈیا:انڈیگو کی پروازوں کی منسوخی کا سلسلہ جاری
8ایئرپورٹس سے175سے زائد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار
نئی دلی:
بھارت میں مودی حکومت دیگر شعبوں میں ناقص کاکردگی کے بعد عوام کو فضائی سفر کی سہولیات فراہم کرنے میں بھی بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت سب سے بڑی ائیر لائن انڈیگو کی پروازوں منسوخی کا سلسلہ جاری ہے اور جمعرات کو مسلسل تیسرے دن 8ائیر پورٹس سے175سے زائد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے ہزاروں مسافروں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پائلٹوں کی قلت ،تکینیکی خامیاں اوردیگر مسائل کی وجہ سے دہلی سے ممبئی تک انڈیگو کافلائیٹ شیڈول بری طرح متاثر ہے ۔ بدھ کو شہری ہوابازی کمپنی انڈیگو کو اپنی تقریبا 200 پروازیں منسوخ کرنی پڑی تھیں۔ پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے مدھیہ پردیش، اترپردیش، دہلی، آندھرا پردیش اور کرناٹک جیسی ریاستوں میں مسافر گھنٹوں پریشان رہے اور بھارتی ایئرپورٹس بری طرح بدنظمی کا شکار ہو گئے ہیں۔ ممبئی، نئی دہلی، بنگلور اور حیدر آباد ایئر پورٹس پر مسافروں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ نئی حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے پائلٹس کی کمی کا سامنا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق بھارت کی سب سے بڑی ایئرلائن نے مودی حکومت کے نئے ضوابط کے پیش نظر اپنے شیڈول میں مناسب تبدیلیاں نہیں کی تھیں، جس کے نتیجے میں مسلسل تیسرے دن بھی پروازوں کی معطلی کی وجہ سے ہزاروں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔انڈیگو جو 60فی صد مارکیٹ پر غلبہ رکھتی ہے اور وقت کی پابندی کے لیے مشہورہے، کے شیئرز جمعرات کو 3.4فی صد تک گر گئے اور اس ہفتے مجموعی طور پر اسکے شیئرز میں 6 فی صدتک کمی آ چکی ہے۔





