مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نامعلوم شخص سرینگر کے ٹی آر سی گرانڈ میں بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔قابض حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور اس شخص کو علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگر منتقل کیاگیا۔ تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔حکام کے مطابق نامعلوم شخص کی شناخت کی جا رہی ہے اور مزید کارروائی کا آغاز کر دیاگیاہے ۔







