بھارت
مہاراشٹر:کالج نے برقع ،نقاب ممنوع قراردیدیا، مسلم طالبات سراپا ااحتجاج

ممبئی : بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک مرتبہ پھر تعلیمی اداروںمیں برقعے پر پابندی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ریاست کے دالحکومت ممبئی میں واقع چیمبور کے ایک کالج نے کچھ روز قبل طالبات کے برقع اور نقاب پہن کر کیمپس میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر دی تھی جبکہ اب گوریگاﺅں علاقے میں بھی کچھ ایساہی معاملہ دیکھنے کو ملاہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق گوریگاﺅں کے وویک دویالیہ نامی جونیئر کالج نے برقع اور نقاب کو ممنوع قرار دیا ہے ۔ اس حوالے سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہاگیا کہ کسی بھی مذہب کو ظاہر کرنے والی چیز کو پہن کر کالج میں داخل ہونا ممنوع ہے ۔ نوٹیفکیشن سامنے آنے کے بعد طالبات نے کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکمنامے کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔







