انسانی حقوق

کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے:مقررین سمینار

برسلز:  انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے یورپی ہیڈکوارٹرز برسلز میں منعقدہ ایک سیمینار کے مقررین نے کہاہے کہ کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ”انسانی حقوق کا عالمی منشور: کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ” کے عنوان سے سمینار کا اہتمام کشمیرکونسل یورپ نے برسلز میں اپنے سیکرٹریٹ میں کیا۔سیمینارمیں دانشوروں، ماہرین، سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور طلباء نے شرکت کی۔سیمینار کی صدارت کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے کی جبکہ سابق رکن برسلز پارلیمنٹ ڈاکٹر منظورظہور مہمان خصوصی اور گورڈن کالج راولپنڈی کے پروفیسر محمد عماد حنیف جو ان دنوں برسلز میں ایک ریسرچ پراجیکٹ پر کام کررہے ہیں، کلیدی مقرر تھے۔ نظامت کے فرائض پاکستان پریس کلب بیلجیم کے صدر چوہدری عمران ثاقب نے انجام دیے۔ علی رضا سید نے اپنے خطاب میں کہاکہ کشمیر کونسل ای یو کافی عرصے سے یورپ میں کشمیریوں کے حقوق کو اجاگر کررہی ہے اور اس سیمینار کے انعقاد کا مقصد بھی یہی ہے کہ کشمیریوں کے جائز حقوق بالخصوص حق خودارادیت کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کی جاسکے۔انہوں نے کہا کشمیری طویل عرصے سے اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اور ان کی یہ جدوجہد بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ہے اور کشمیریوں کے حق خودارادیت اور مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں بھی موجود ہیں۔مہمان خصوصی ڈاکٹر منظور ظہور نے کشمیریوں کے حقوق کی مسلسل پامالی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج تک کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت نہیں مل سکا۔ انہوں نے کہاکہ اقوام عالم کو چاہیے کہ کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔پروفیسر عماد حنیف نے مسئلہ کشمیر، کشمیریوں کے حقوق اور ان کے تحفظ کے لیے جاری جدوجہد کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری ثقافتی، مذہبی اور جغرافیائی لحاظ سے پاکستان کے لیے بہت اہم ہے اور پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور اہم بین الاقوامی اور علاقائی تعاون کی تنظیموں بالخصوص اقوام متحدہ اور یورپی یونین کا فرض ہے کہ کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ کریں اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔سیمینار کے دیگر مقررین میں معروف شخصیات فرید خان، محمد افتخار پابلو، سید جعفر نقوی، شازیہ اسلم اور شیراز بٹ شامل تھے۔دیگر شرکاء میں پیپلز پارٹی کے وسیم اختر، ورلڈ کشمیرڈائس پورہ الائنس یورپ کے صدر چوہدری خالد جوشی، سماجی اور علمی شخصیات شیخ ماجد، کینتھ رائے اور شیراز راج شامل تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button