جموں : ”بی ایس ایف “ نے بدنام زمانہ ملیشیا ’ وی ڈی جی‘ کو مسلح کرنے کا عمل تیز کر دیا

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکیورٹی فورس نے بدنام زمانہ ملیشیا ” ویلج ڈیفنس گارڈز “( وی ڈی جی )کو ہتھیاروں کی تربیت اورانہیں مسلح کرنے کا عمل تیز کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وی ڈی جی ارکان کی تربیت کے حوالے سے تازہ سیشن ضلع جموں کے علاقے سوچیت گڑھ میں بی ایس ایف چوکی پر منعقد کیا گیا۔ سیشن میں ڈینجر اور چرکروئی دیہات سے تعلق رکھنے والے وی ڈی جی ارکان شریک تھے جہاں انہیں ہتھیار چلانے،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت دی گئی۔
”بی ایس ایف“ کے ایک افسر نے کہا کہ وی ڈی جی ارکان کو کنٹرول لائن پر قائم چوکیوں پر ہتھیاروں کی تربیت دی جا رہی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ لوگ ہنگامی صورت حال کے دوران فورسز دستوں کے پہنچنے سے قبل اپنی ذمہ داری پوری کر سکیں۔
یا د رہے کہ ویلیج ڈیفنس گارڈز پہلے ویلج ڈیفنس کمیٹیوں کے نام سے جانے جاتے ہیں۔بھارتی فوج کی سرپرستی میں قائم یہ ملیشیا مقبوضہ علاقے خاص طور پر جموں خطے میں مسلمان آزادی پسندوں کیخلاف اپنی ظالمانہ کارروائیوں کے حوالے سے جانی جاتی ہے۔ KMS-08/M






