بھارت

امریکہ کے بعد میکسیکو نے بھی بھارت پر 50فی صد ٹیرف عائد کر دیا

نیومیکسیکو :
امریکہ کے بعد میکسیکو نے بھی بھارت پر تجارتی ٹیرف عائد کر دیاہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میکسیکو کی حکومت نے بھارت سمیت ایشیائی ممالک سے آنے والی اشیا پر50فیصد ٹیرف لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ خبر ایجنسی روئٹرس کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو کی سینیٹ میں ایک بڑا تجارتی ترمیمی بل منظور کیاگیا ہے، جس کے تحت بھارت،چین، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا جیسے ممالک سے درآمد کی جانیوالی تقریبا 1,400مصنوعات پر 50فی صد تک ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ یہ بل 2026سے نافذ العمل ہوگا۔ میکسیکو نے جن مصنوعات پر ٹیرف لگایا ہے، ان میں آٹوموبائل، آٹو پارٹس، کپڑے، جوتے چپل، پلاسٹک مصنوعات، اسٹیل، ایلومینیم، شیشہ، فرنیچر اور کھلونے شامل ہیں۔رپورٹس کے مطابق ان میں سے بعض اشیا ایسی ہیں جن کی سپلائی چین ایشیا پر منحصر ہے۔ جن ممالک کا میکسیکو کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ نہیں ہے، ان کے لیے نیا ٹیریف تجارت میں مزید مشکلات پیدا کر دے گا اور تجارت مزید مہنگی بھی ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ میکسیکو کی پارلیمنٹ نے یہ بل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ترجیحات سے ہم آہنگ ہونے کے دبائو کے تحت منظور کیا گیاہے ۔روس سے خام تیل کی درآمد جاری رکھنے پر صدر ٹرمپ پہلے ہی بھارت پر 50فیصد ٹیرف عائد کر رکھا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button