سرینگر: بھارتی پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے سرینگر میں ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے کشمیری نوجوان عاقب احمد بٹ کو سرینگر کے بلیوارڈ روڈ پر واقع موتی محلہ میں تلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔بھارتی پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ نوجوان موتی محلہ سے بلیوارڈ روڈ کی طرف جارہا تھا جب اس نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی جس کے بعد اسے حراست میں لے لیاگیا۔
ادھر بھارتی پولیس نے ریاست اروناچل پردیش میں ایٹا نگر کے علاقے ابوتانی کالونی سے ایک اور کشمیری نوجوان صابر احمد میر کوگرفتار کیاہے۔ بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان کو ایک زیر حراست کشمیری نذیر احمد ملک کی فراہم کردہ معلومات پر گرفتار کیا گیا ہے ۔ نذیر کو 22نومبر کو ریاست کے گائوں گنگا سے گرفتار کیاگیا تھا۔
بھارتی پولیس نے گرفتاریوں کا جواز پیش کرتے ہوئے دونوں نوجوانوں کو جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث قراردیاہے۔





