بھارت

اڈانی گروپ، اوپی انڈیا کے نام پریس کی آزادی چھیننے والوں کی فہرست میں شامل

پیرس:صحافیوں کی عالمی تنظیم ”رپورٹرز ودآئوٹ بارڈرز ”یا آر ایس ایف نے تنقید کرنے والے صحافیوں کو آن لائن ہراساں کرنے اورڈرانے دھمکانے پر دو بھارتی اداروں گوتم اڈانی کے اڈانی گروپ اور ہندوتوا پروپیگنڈہ ویب سائٹ OpIndiaکو” پریس کی آزادی چھیننے والوں”کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آر ایس ایف کی حال ہی میں جاری کردہ فہرست میں جو اس کے سالانہ ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس کا حصہ ہوتی ہے،  مجرموں کی شناخت کے لئے قانونی طور پر ہراساں کیے جانے سے لے کر جسمانی تشدد، معاشی دبائو اور غلط خبریں پھیلانے جیسی مربوط کوششوں کو مدنظررکھا گیا ہے۔ آر ایس ایف نے کہا کہ اڈانی بھارت کا دوسرا امیر ترین آدمی اور وزیر اعظم نریندر مودی کا قریبی ساتھی ہے۔ تنظیم نے کہاکہ اڈانی گروپ اور اس کے ذیلی اداروں نے آزاد پریس کو خاموش کرانے کی غرض سے 2017سے لے کر اب تک 15سے زیادہ تنقیدی صحافیوں اور میڈیا آئوٹ لیٹس کے خلاف تقریبا 10قانونی کارروائیاں کی ہیں۔ آر ایس ایف نے کہا کہ دی وائر، نیوز لانڈری اور ایچ ڈبلیو نیوز جیسے آئوٹ لیٹس اور آزاد صحافی رویش کمارکو ہٹانے کے احکامات جاری کیے گئے۔دوسری طرف آر ایس ایف نے کہاکہ OpIndia نے سازشی تھیوریاں پھیلانے کامہلک ہتھیار استعمال کیا ہے۔ آر ایس ایف نے کہا کہOpIndiaنے 2025میںآزادی صحافت کو دبانے کے لئے ٹیکنالوجی کو بطورہتھیار استعمال کیا ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندو قوم پرست ویب سائٹ OpIndiaحکومت پر تنقید کرنے والے صحافیوں پر بار بار حملوں کے لیے مشہور ہے۔ ٹرول نیٹ ورکس کی مدد سے یہ ایسی خبریں پھیلاتی ہے جس کا مقصد تنقیدی صحافیوں اور میڈیا آئوٹ لیٹس کو بدنام کرنا ہے۔آر ایس ایف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2025میں OpIndiaنے بھارتی حکومت پر تنقید کرنے والے صحافیوں اور آئوٹ لیٹس کو نشانہ بناتے ہوئے 96مضامین شائع کیے ۔ان مضامین کے ساتھ ساتھ اکثر ان صحافیوں اوراداروںکو آن لائن گالیاں دی جاتی تھیں.

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button