بھارت
بی جے پی والے غدار اور ڈرامہ باز ہیں ، انہیں اقتدار سے ہٹانا ضروری ہے، کانگریس صدر

نئی دہلی: بھارت میں کانگریس کے صدر ملکار جن کھرگے نے مودی حکومت کی کڑی تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ ووٹ چوری میں ملوث ہیں ، و ہ غدار ہیں اور ان غداروں کو ووٹنگ کے حق اور آئین کو بچانے کیلئے اقتدار سے ہٹانے کی ضرورت ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ملکارجن کھرگے نے نئی دہلی کے رام لیلا میدان میں ”ووٹ چور گدی چھوڑ” ‘ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آر ایس ایس کا نظریہ قوم کو ختم کر دے گا۔بی جے پی کے لوگ غدار اور ڈرامہ باز ہیں ،انہیں اقتدار سے ہٹانے کی ضرورت ہے ۔
کھر گے نے مزید کہا کہ 140کروڑ بھارتیوں کو بچاناضروری ہے۔ انہوںنے کہا کہ تمام بھارتیوں کو چاہیے کہ وہ متحد ہو کر کانگریس کے نظریے کو مضبوط کریں کیونکہ صرف یہی پارٹی ہی ملک کو بچا سکتی ہے۔






