جموں

جموں میں مسلح افراد کے حملے میں بھارتی پولیس کا افسر زخمی

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں جموں شہر کے مضافات میں گزشتہ رات مسلح افراد کے ایک حملے میں بھارتی پولیس کا ایک سب انسپکٹر زخمی ہو گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق واقعہ گرہ موڑ پر رات ساڑھے آٹھ بجے کے قریب پیش آیا۔ بخشی نگر پولیس اسٹیشن میں تعینات سب انسپکٹر نتن کھجوریا کو ایک گاڑی میں سوار چار افراد نے روکا۔پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں نے پولیس افسر پر تیز دھاروالے ہتھیار سے حملہ کیا جس سے وہ شدیدزخمی ہوگیا۔حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس افسر موٹر سائیکل پر گھر جا رہاتھا۔ حملہ آورجائے وقوعہ سے فرار ہوگئے توراہگیروں نے زخمی پولیس افسر کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے کہا کہ اس کی حالت مستحکم ہے اور وہ خطرے سے باہر ہے۔ زخمی پولیس افسر نے حملہ آوروں میں سے دو کی شناخت منا ڈی اور ریشب عرف کا واکے طور پر کی۔ دیگر حملہ آوروں کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔پولیس نے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے اور واقعہ کے سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button