بھارت

اتر پردیس: ہندو توا غنڈوں نے دہائیوں پرانے مزار کی توڑپھوڑ

لکھنو:
بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع فتح پور میں ہندو توا غنڈوں نے دہائیوں پرانے ایک مسلم مزار کی توڑ پھوڑ کی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بجرنگ دل کے غنڈوں کے ایک گروپ نے مزار کو نقصان پہنچانے کے لیے ہتھوڑوں اور لاٹھیوں کا استعمال کیا۔
حملے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیاپر وائر ہوئی ہے جس میں ہندوتوا کارکنوں کو مزار کی توڑ پھوڑ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ غنڈوں کی سربراہی بجرنگ دل کا بلاک سربراہ نریندرا کر رہا تھا۔ اسے ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سناجاسکتا ہے”بھارت میں رہنے والے لوگوں کو یہاں کے آئین، قومی ترانے اور وندے ماترم سے وفاداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔“
مزار کی توڑ پھوڑ نے علاقے کی مسلم برادری میں غم وغصے کو جنم دیا ہے ۔کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے علاقے میںپولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button