بھارت میں کرسمس کے موقع پر انتہا پسند ہندو آپے سے باہر ہوگئے
انتہا پسندوں کا شاپنگ مال پر دھاوا، کرسمس ٹری سمیت سجاوٹ کو تہس نہس کر دیا
رائے پور:
بھارت بھر میں کرسمس کے موقع پر انتہا پسند ہندو آپے سے باہر ہوگئے۔لاٹھیوں سے لیس ہندو بلوائیوں نے رائے پور سمیت متعدد علاقوں میں کرسمس کی تقریب اور شاپنگ مال میں دھاوا بول کر کرسمس ٹری سمیت سجاوٹ کو تہس نہس کر دیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے دارلحکومت رائے پور کے میگنیٹو مال میں ہندو انتہا پسندوں نے کرسمس کی تقریب میں دھا بول کر وہاں توڑ پھوڑ کی اور سجاوٹ کو نقصان پہنچایا۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق رائے پور میں ہندو انتہاپسند تنظیموں وشو ہندو پریشد وربجرنگ دل کے ارکان نے میگنیٹو مال میں جہاں کرسمس کی تقریب جاری تھی گھس کر توڑ پھوڑ کی اور کرسمس کی سجاوٹ کو تہس نس کر دیا ۔ واقعے کی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہندو بلوائی کرسمس کی سجاوٹی اشیا کو تہس نہس کر رہے ہیں۔یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب ریاست بھر میں مبینہ غیر قانونی مذہبی تبدیلیوں کے خلاف چھتیس گڑھ میں ہڑتال کی کال دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ کئی اورمقامات پر بھی کرسمس منانے پرہندوتوا بلوائیوں کی طرف سے مسیحی برادری کو تشدد اور ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ریاست آسام کے ضلع نلباری میں ہندو انتہاپسندوں نے ایک سکول پر دھاوا بول کر وہاں کرسمس کی تیاریوں میں خلل ڈالا تھا اور توڑ پھوڑ کی تھی۔ بجرنگ دل کے ارکان نے آسام میں دکانوں پر کرسمس کی تیاریوں کے حوالے سے سجاوت کی اشیاء کو بھی نقصان پہنچایا۔ہند وانتہاپسندوں نے نلباری میں مسیحی برادری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ۔ریاست مدھیہ پردیش میں بھی ہندوانتہا پسندوں نے گرجا گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی اور انتہا پسند نعرے لگائے گئے ۔ہندو انتہاپسندوں نے پانیگاں گائوں کے سینٹ میری اسکول میں گھس کرتوپھوڑ کی اور کرسمس کے بینرز اور پوسٹرز کو جلا دیا۔انہوں نے اس موقع پر ”جئے شری رام ”کا نعرہ بھی لگایا۔






