آزاد کشمیر

یوم دفاع کے حوالے سے میرپورمیں پروقار تقریب کا انعقاد

 

میرپور: یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے میرپور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں ملکی دفاع ، قومی خدمات اور قربانیوں پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میرپور کے سیکرٹری جنرل محمدمدثرمیرایڈووکیٹ ،صدر ڈڈیال بار راجہ عدیل اعجاز ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری ڈڈیال بار بلال مجید ایڈووکیٹ ،اسرار نواز ایڈووکیٹ ،چوہدری جاوید ایڈووکٹ،راجہ عدنان صدیق ایڈووکیٹ،اسرار کیانی ایڈووکیٹ ،سمیر ایوب ایڈووکیٹ ،راجہ لطیف ایڈووکیٹ،چوہدری دانیال ایڈووکیٹ ،چوہدری مصدق ایڈووکیٹ اوردیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر محمد مدثرمیر ایڈووکیٹ نے کہاکہ6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا وہ سنہرا باب ہے جب پاک فوج اور عوام نے متحد ہو کر دشمن کے حملے کو ناکام بنایا۔ انہوں نے پاک فوج کی قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے،شہداءکی قربانیوں کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا،وطن کے محافظوں کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہماری آزادی پاک فوج کی قربانیوں کی مرہونِ منت ہے،ہمیں اپنے شہدا پر فخر ہے اور دفاع وطن کے لیے ہم سب متحد ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button