مقبوضہ جموں و کشمیر
پونچھ میں آتشزدگی کے واقعے میں دو رہائشی مکانات جل کر خاکستر

جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ضلع پونچھ کے علاقے ارائی میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں دو رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ نذر آتش ہونے والے مکانات غلام دین تانتری اور عبدالقیوم کے تھے جو اسی علاقے کے رہنے والے ہیں۔فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا جس سے مزید نقصان ہونے سے بچا۔حکام نے بتایا کہ آگ سے لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان اور املاک تباہ ہوئی ، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کے لئے تحقیقات جاری ہے۔






