مقبوضہ کشمیر : سردی کا بادشاہ ”چلہ چکلا ن “کے تیور عروج پر
درجہ حررارت میں مسلسل کمی

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سردی کے موسم کا بادشاہ ”چلہ کلاں“ کے تیور عروج پر ہیں اور وادی کشمیر کو سخت سردی کی لہر نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سرینگر میں درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج کیا جا رہا ہے۔ گہری دھندکے باعث معمولات زندگی سخت متاثر ہیں، گاڑیوں کو ہیڈ لائٹس کا استعمال کرنا پڑرہا ہے۔ مقبوضہ علاقے کے محکمہ موسمیات نے رواں ماہ کے آخر تک خشک موسم کی پیشگوئی کرتے ہوئے سردیوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔
صبح و شام چلنے والی یخ بستہ ہواﺅں کی وجہ سے زندگی معطل ہو کر رہ گئی ہے۔سرینگر میں رات کا درجہ حرارت منفی 2.2ڈگر سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ وادی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 5.4اور منفی 4.4ریکارڈ ہوا ہے۔
سخت سردی کی وجہ سے وادی میں پینے کے پانی کے نلکے اور کچھ آبی ذخائر بھی منجمندہو گئے ہیں ۔





