مقبوضہ جموں و کشمیر
گاندر بل: بھارتی پولیس نے خاتون سمیت دو کشمیری گرفتار کر لیے

گاندربل : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع گاندربل میں ایک خاتون سمیت دو کشمیریوں کو گرفتار کر لیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ان لوگوں کو ضلع میں گنڈریرحمان پل کے قریب تلاشی کی کارروائی کے دوران غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں کے نام تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔






