بھارت: 22 یونیورسٹیوں کی 1لاکھ جعلی ڈگریاں برآمد، 11ملزمان گرفتار

نئی دہلی: بھارتی ریاست کیرالہ میں جعلی ڈگریاں بنانے والا ایک گروہ پکڑا گیاہے جس کے قبضے سے ایک لاکھ ڈگریاں برآمد ہوئی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ریاست کیرالہ کی پولیس نے جعلی ڈگریوں کے کیس میں 11ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ یہ جعلی ڈگریاں میڈیسن، نرسنگ، انجینئرنگ اور دیگر پیشہ ورانہ شعبہ جات کی تھیں اور ان ڈگریوں پر ملازمتیں بھی حاصل کی جاتی تھیں۔پولیس کے مطابق ملزمان نے یہ اعتراف بھی کیا کہ جعلی ڈگریاں 75ہزار سے لے کر ڈیڑھ لاکھ روپے تک میں فروخت کرتے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی ڈگریاں تیار کرنے والا یہ نیٹ ورک نہ صرف کیرالہ بلکہ دیگر ریاستوں میں بھی فعال تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی ڈگریاں بنیادی طور پر غیر قانونی طور پر تیار کی جاتی تھیں اور ان میں ایک یا دو یونیورسٹیوں کی سرکاری مہریں بھی لگا دی جاتی تھی تاکہ ان کی تصدیق کرنا مشکل ہو جائے۔







