آزاد کشمیر

اقوام متحدہ کشمیری عوام کو انکا حق خود ارادیت دلانے میں مسلسل ناکام ہے ، فیصل ممتاز راٹھور

مظفرآباد:
آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سات دہائیوں سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی کشمیری عوام سے کیا گیا حق خودارادیت کا وعدہ پوراکرنے میں ناکام رہاہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فیصل ممتاز راٹھور نے یوم حق خودارادیت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد کا حتمی ہدف تکمیل پاکستان ہے، اور وہ حق خودارادیت کے ذریعے اپنی منزل ضرور حاصل کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔ بھارتی تسلط کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، خواتین، بچوں اور نوجوانوں سمیت ہزاروں بے گناہ افراد شہید ہو چکے ہیں، جبکہ سیاسی قیادت کو قید و بند میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ، عالمی اداروں، میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں آزادانہ تحقیقات اور نگرانی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام آزادی سے کم کسی سمجھوتے پر آمادہ نہیں اور یہ جدوجہد کامیابی تک جاری رہے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button