مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر: بھارتی فوجیوں نے کولگام میں دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے
سرینگر10جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع کولگام میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے حسین پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔بھارتی فورسز نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا جبکہ قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔